ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں‘راگنی

منگل 9 اگست 2016 13:39

ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں‘راگنی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست۔2016ء) گلو کارہ راگنی نے کہا کہ ہے کہ لوگ ہمیشہ اچھا میوزک سننے کیلئے بے تاب رہتے ہیں میں ہمیشہ اپنے میوزک کے ذریعے ثقافت کو نمایاں کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹرویو میں انہو ں نے کہا کہ کلاسیکل اور پاپ میوزک کے جدید دور میں بھی پاکستانی عوام ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بے چین رہتے ہیں اگر موجودہ دور کی مناسبت سے میوزک کو تیار کیا جائے تو آج بھی لوگ ہمیشہ اچھا میوزک سننے کے لیے بیتاب رہتے ہیں۔ راگنی نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ کسی بھی میوزک کی کامیابی اس وقت تک ممکن نہیں ہو سکتی ہے جب تک اس میوزک میں گانے والے کے اپنے کلچر کا رنگ دکھائی نہ دے۔