شردھا کپور کی فلم ہاف گرل فرینڈ اگلی سال مئی میں ریلیز ہوگی

منگل 9 اگست 2016 13:42

شردھا کپور کی فلم ہاف گرل فرینڈ اگلی سال مئی میں ریلیز ہوگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست۔2016ء) شردھا کپور اور ارجن کپور کی آنے والے فلم ہاف گرل فرینڈ کو ریلیز کی تاریخ مل گئی۔چیتن بھگت کے ناول سے ماخوذ فلم 19مئی 2017 کو فلم بینوں کیلئے پیش کی جائے گی۔ مرکزی کردار ادا کرنے والی شردھاکپور نے اس بات کا اعلان سماجی ویب سائٹ کا سہارا لیا۔

(جاری ہے)

موہت سوری (جنہوں نے ایک ولن اور عاشقی 2جیسی سپر ہٹ فلمیں دیں)کی زیر ہدایت بننیوالی فلم ہاف گرل فرینڈ میں ارجن کپور اور شردھا کپور پہلی بار اسکرین پر ایک ساتھ دکھائی دیں گے۔

فلم کی کہانی مادھو اور ریا کی دوستی کے گرد گھومتی ہے جو باسکٹ بال کی وجہ سے ہوتی ہے۔ہاف گرل فرینڈ سے ہٹ کر شردھا کپور آنے والی فلم راک آن 2 میں دکھائی دیں گی، جبکہ ارجن کپور جلد ہی نیا پراجیکٹ سائن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :