آخر کار کترینہ اور سلمان خان ایک ہو ہی گئے

منگل 9 اگست 2016 13:42

آخر کار کترینہ اور سلمان خان ایک ہو ہی گئے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست۔2016ء ) معروف اداکار سلمان خان کی فلموں کو تو کامیابی ملتی ہی رہتی ہے لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ انہیں واقعی کامیابی مل گئی ہے کیونکہ انکی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف انکے ساتھ ایک بار پھر جلوہ گر ہونگی۔تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ اسٹار سلمان کان اور کترینہ کیف کے درمیان کافی دیر تک معاشقہ رہا جسکا اعتراف خود سلمان خان نے بھی کیا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ علیحدگی کے بعد دبنگ خان نے کترینہ کیف کے ساتھ نہ سرف فلموں بلکہ اشتہارات میں بھی کام کرنے سے صاف صاف انکار کر دیا تھا۔ تاہم ایک لمبی جدائی کے بعد سلمان کان کترینہ کیف کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔ اور ایک ساتھ نظر آئیں گے، لیکن دونوں اداکار کسی فلم میں نہیں بلکہ ایک معروف کمپنی کی اشتہاری مہم میں جلوہ گر ہونگے۔ اشتہار کی شوتنگ سلمان خان کی نئی فلم ” ٹیوب لائٹ” کی شوٹنگ کے بعد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :