ہسپتالوں میں اربوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے ائیر کنڈیشنز ناکارہ ہونے سے متعلق تحریک التوائے کار جمع

منگل 9 اگست 2016 13:53

لاوہر ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ہسپتالوں میں اربوں روپے کی لاگت سے لگائے گئے ائیر کنڈیشنز ناکارہ ہونے سے متعلق تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے ہسپتالوں میں اربوں روپے کی لاگت سے لگایا گیا سینٹرل ایئر کنڈیشن سسٹم سمیت سپلٹ اے سیز کی اکثریت ناکارہ ہو گئی ہے۔

جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر کے قیمتی پرزہ جات ہسپتالوں کا مافیا چوری کر چکا ہے زیادہ تر اے سیز کے کمپریسر اور دیگر پرزہ جات چوری کر لئے گئے ہیں۔بعض سپلٹ اے سیز کے آوٴٹ ڈور غائب کر دیئے گئے ہیں جس کے باعث ہسپتالوں کی انتظامیہ تمام تر کوششوں کے باوجود وارڈوں ،آئی سی یوز اور سی سی یوز میں اے سی چلانے میں ناکام ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

بعض ہسپتالوں کے اندر ایئر کنڈیشنز کی سالانہ سروس اور مرمت کے نام پر جن کمپنیوں کو ٹھیکے دیئے گئے تھے ان کی اکثریت نے فرضی بل پاس کروائے اور سروس نہیں کی اور ہسپتالوں کے مافیا کے ساتھ مل کر قیمتی پرزے نکلوا کر لے گئے ہیں۔

زیادہ تر کمپنیوں نے ایئر کنڈیشنز میں انتہائی گھٹیا اور غیر معیاری گیس اور غیر معیاری کمپریسرز ڈالے جس سے اے سی ناکارہ ہو گئے۔اب صورتحال یہ ہے کہ ہسپتالوں میں اے سیز کی اکثریت بند پڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :