مجھے تاریخ بناتے دیکھنے کیلئے شائقین سٹیڈیم آئیں ، یوسین بولٹ

منگل 9 اگست 2016 13:59

مجھے تاریخ بناتے دیکھنے کیلئے شائقین سٹیڈیم آئیں ، یوسین بولٹ

جمیکا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) جمیکا کے اسپرنٹر یوسین بولٹ نے اپنے مداحوں کو اسٹیڈیم میں آکر اولمپکس میں آخری بار ان کو تاریخ بناتے ہوئے دیکھنے کی اپیل کی ۔

(جاری ہے)

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے 40 لاکھ فالوورز کے لئے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر مجھے ریکارڈ بناتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں تو ٹکٹس خرید کر اسٹیڈیم پہنچیں، جلدی کریں کیوں کہ مقابلہ میں کم دن رہ گئے ہیں ۔بیجنگ اور لندن اولمپکس کے بعد بولٹ گولڈمیڈلز کی ہیٹ ٹرک کیلئے کوشاں ہیں۔ ان کی نگاہیں 200 میٹر کلاس میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر بھی جمی ہوئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :