دہشتگرد جمہوریت کے ستونوں پر حملے کر رہے ہیں ‘ ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان ہرصورت جاری رہے گا ‘وزیراعظم

منگل 9 اگست 2016 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان ہرصورت جاری رہے گا ‘دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے ‘ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیر اعظم ہاوٴس اسلام آباد میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں قومی اہمیت کے امور اور سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے کہاکہ دہشت گرد ریاست اور معاشرے پر اپنے بھٹکے ہوئے نظریات مسلط کرنا چاہتے ہیں اور جمہوریت کے ستونوں پرحملہ کررہے ہیں ‘کوئٹہ حملہ دہشت گردوں کی اداروں کے خلاف نفرت کا اظہارہے ۔وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان مضبوط ، متحرک معیشت اور ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے، دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم غیرمتزلزل ہے ‘ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے ان کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :