دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر آئندہ تین روز میں بڑا سیلابی ریلہ گزریگا ‘انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کر دیا

ابتدائی پانی کے باعث چنیوٹ کے درجنوں نشیبی علاقے زیر آب آگئے

منگل 9 اگست 2016 14:07

ملتان/چنیوٹ /ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر آئندہ تین روز میں بڑا سیلابی ریلہ گزریگا،انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا جبکہ ڈیرہ غازی خان کیکوہ سلیمان کی ندی نالوں میں طغیانی سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دریائے چناب میں ملتان کے مقام پر 12 اور 13 کی درمیانی شب 3 لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلہ گزرے گاضلعی انتظامیہ نے دریا کے قریبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد کو نقل مکانی کے احکامات جاری کر دئیے ۔

دوسری جانب ملتان کے تمام فلڈ بند کے پشتے مضبوط کر دئیے گئے چنیوٹ فلڈ کنٹرول روم کے مطابق ہیڈقادرآباد سے چلنے والا چار لاکھ پچاس ہزار کیوسک کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لوگوں نے نشیبی علاقے خالی کردیئے ہیں ‘ابتدائی پانی کے باعث چنیوٹ کے درجنوں نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔ضلع ہرنائی اور ملحقہ علاقوں میں ہونیوالی بارش کے بعد مختلف ندی نالوں میں سیلابی صورتحال دیکھی گئی ‘ خضدار میں درنیلی نال کے قریب بند ٹوٹنے سے متاثرہ آبادی کو خیمے فراہم کردیئے گئے ‘گزشتہ روزخضدار میں درنیلی نال کے قریب بند ٹوٹنے سے کلی حاجی محمد ایوب میں 30 سے زائد گھر زیر آب آگئے تھے تاہم ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکال ‘جبکہ بند کی مرمت کاکام جاری رہا ،کیرتھرپہاڑی سلسلوں میں بارش رکنے کے بعد دادو کی گاج ندی میں سیلابی صورتحال کنٹرول میں آگئی۔

متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رہیں ۔ پٹ سلیمان کے مقام پر پڑنے والے شگاف کو پر کرلیاگیابند ہونیوالے راستوں کو بھی آمد و رفت کیلئے کھول دیا گیا ہے ‘ڈیرہ غازی خان کے کوہ سلیمان اور قبائلی علاقوں میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آگئی جس کے باعث کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :