اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار امریکی شہری راولپنڈی کی عدالت میں پیش، مزید ریمانڈ منظور
میرا پاکستان آنا قانونی ہے ، میں نے پاکستان میں شادی کر رکھی ہے ۔ میتھیو بیریٹ کا عدالت میں بیان
سمیرا فقیرحسین منگل 9 اگست 2016 14:24
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ) : اسلام آباد ائیر پورٹ سے گرفتار امریکی شہری میتھیو بیریٹ کو راولپنڈی کی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت پیشی پر امریکی شہری میتھیو نے بیان دیا کہ میرا پاکستان آنا قانونی ہے۔ میتھیو کا کہنا تھا کہ میں نے پاکستان میں شادی کر رکھی ہے۔ میرے پاس ویزا بھی موجود ہے جو ہیوسٹن میں پاکستانی قونصلیٹ نے مجھے جاری کیا۔
میتھیو نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے میرے خلاف ماضی میں دی گئیں ایف آئی آرز ختم کیں، حساس ادارے سے گرفتاری کا الزام بھی غلط ثابت ہوا۔ مجھے بلیک لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا گیا تھا۔ میتھیو نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس قانونی ویزا ہے تو میں بلیک لسٹ میں کیسے شامل ہو سکتا ہوں۔(جاری ہے)
مجھے پاکستان کی ہر عدالت سے بے گناہ تصور کر کے بری کیا گیا۔
دوسری جانب تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کا کرمنل ریکارڈ اور ایف آئی آرز موجود ہیں، ملزم امریکہ میں بھی گرفتار ہوا اور جیل میں رہا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کے دلائل سننے کے بعد میتھیو کو ہدایت کی کہ تفتیشی ٹیم کو تفتیش مکمل کرنے دیں۔ عدالت نے میتھیو کا مزید 3 روزہ ریمانڈ منظور کر کے تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا۔ یاد رہے کہ امریکی شہری میتھیو بیریٹ کو اسلام آباد ائیر پورٹ آمد پر گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد حکام کا کہنا تھا کہ میتھیو پاکستان میں بلیک لسٹ ہے اور اس کا ویزا غیر قانونی ہے۔ میتھیو سے مزید تفتیش جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.