انگلش باؤلرزکی بال ٹمپرنگ پر آئی سی سی کی مجرمانہ خاموشی

منگل 9 اگست 2016 14:35

انگلش باؤلرزکی بال ٹمپرنگ پر آئی سی سی کی مجرمانہ خاموشی

برمنگھم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) ایجبسٹن ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلش بولرز کی ریورس سوئنگ دیکھ کر سب ہی حیران ہوئے مگراصل وجہ تو جیمز اینڈرسن اور جو روٹ کی گیند سے چھیڑ چھاڑ کی وڈیو سامنے آنے کے بعد ظاہر ہوئی لیکن پاکستان کے خلاف فوری ایکشن لینے والی آئی سی سی اس فعل پر مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

ایجبسٹن ٹیسٹ کے پانچویں روز انگلش بولرز کی ریورس سوئنگ دیکھ کر سب ہی حیران ہو خاص طور پر جب اسد شفیق ایک تیزی سے اندر سوئنگ ہوتی گیند پر بولڈ ہوئے تو اس نے سبھی کو حیران کردیا لیکن میچ کے ایک روز بعد ہی وجہ سامنے آگئی اور وی تھی انگلش بالرز کی بال ٹمپرنگ کی ویڈیو جس میں جیمز اینڈرسن کو باقاعدہ بال کو کھرچتے ہوئے دکھایا گیا ہے بلکہ صرف یہی نہیں جوروٹ بھی سلپ میں کھڑے گیند پر ناخن مارتے دکھائی دیے۔

حیرت کی بات تو یہ ہے کہ اس تمام کارروائی کے دوران امپائرزآنکھیں بند کیئے رہے اور کوئی ایکشن نہ لیا اگر یہی کام کوئی پاکستانی بالر کرتا تو نہ صرف اسں پر جرمانہ لگتا بلکہ پابندی کا بھی سامنا کرنا پڑتا لیکن اب ایسا لگ رہا ہے کہ پاکستان فوبیا کا شکار آئی سی سی کو بھی سانپ سونگھ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :