افغان صدرکی کوئٹہ خودکش دھماکے کی شدید مذمت ، قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
منگل 9 اگست 2016 14:37
(جاری ہے)
دہشتگرد حملے میں عوام کو نشانہ بنانا سنگین جرم ہے جو کسی بھی مذہب یا قانون میں جائز نہیں ہے ۔
اپنے بیان میں اشرف غنی نے کہاکہ افغان حکومت قومی اور علاقائی سطح پر دہشتگردی کی سرگرمیوں کوروکنے کیلئے پرعزم ہے ۔انکا کہنا تھاکہ حکومت اچھے اور برے کے درمیان فرق کیے بغیر تمام دہشتگرد گروپوں کے خلاف برسر پیکار ہے اور دوسروں پر زور دیتے ہیں کہ وہ تمام دہشتگردوں کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کی جائے ۔دہشتگردی کا کسی بھی مذہب ،قانون ،نسل یا قومیت سے کوئی تعلق نہیں اور نہ اسکے کیلئے کوئی عزت ہے ۔افغان صدر نے دھماکے میں مرنے والوں کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے سول ہسپتال میں اس وقت خودکش دھماکہ کیا گیا جب بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے صدر کے قتل کے بعد بڑی تعداد میں وکلاء ،صحافی اور دیگر افراد وہاں جمع تھے ۔دھماکے میں 70سے زائد افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
-
پاکستان کی امریکا سے درآمدات پرانحصار میں بڑی کمی
-
پاکستان اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے، امریکا
-
بانی پی ٹی آئی کا ڈی چوک کا دھرنا دو ججوں نے واپس کرایا، فیصل واوڈا
-
غزہ سیز فائر مذاکرات، مصری وفد اسرائیل میں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.