سانحہ کوئٹہ پر ملک بھر میں فضا سوگوار ، قومی پرچم سرنگوں ،یوم سوگ منایا گیا
منگل 9 اگست 2016 14:37
(جاری ہے)
گزشتہ روزکوئٹہ کے سول ہسپتال میں دہشت گردی اور معصوم انسانی جانوں کے نقصان پر شہر سمیت ملک بھر کی فضا سوگوار ہے ۔بلوچستان حکومت نے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، قومی پرچم سرنگوں ہے، صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں منگل کو ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا ، بلوچستان یونیورسٹی ، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی بند رہے ۔
صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے سانحہ کوئٹہ کے سوگ میں ضلع بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، بلوچستان یونیورسٹی ، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بھی بند رہیں۔سول ہسپتال خودکش دھماکے کیخلاف بلوچستان بھر میں سیاسی جماعتوں ،پشتونخواملی عوامی پارٹی ،عوامی نیشنل پارٹی ،پاکستان مسلم لیگ(ن) ،نیشنل پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی ،جمعیت علماء اسلام ،مرکزی انجمن تاجران ،چیمبرآف کامرس کی اپیل پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع چمن ،پشین ،لورالائی ،ژوب ،ہرنائی ،مسلم باغ ،جعفرآباد،خاران ،نوشکی ،اوردیگر شہروں میں ہڑتال اور وکلاء کی جانب سے عدالتوں سے بائیکاٹ کیاگیا ۔جبکہ شہر میں ٹریفک معمول سے کم رہا۔ اس کے علاوہ شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند ہیں اور کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا ۔دوسری جانب ہلاک شدگان کی تدفین ان کے آبائی علاقوں میں کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ کے سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے قریب خودکش دھماکے کے نتیجے میں وکلاء اورصحافیوں سمیت 71افراد شہید جبکہ 150سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
پنجاب پولیس نے حماد اظہر پر 33مقدمات درج کر رکھے ہیں، رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.