دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے‘ بھاگتے ہوئے دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا

وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 9 اگست 2016 14:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان برجیس طاہر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے‘ بھاگتے ہوئے دہشت گرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے جب سے آپریشن ضرب عضب شروع ہوا ہے دہشت گرد بھاگ رہے ہیں اور ان میں کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پشاور میں سرعام پھرنے والے شدت پسند چھپ کر آسان اہداف کو نشانہ بنانے پر مجبور ہیں ملک سے نوے فیصد دہشت گردوں کا خاتمہ ہوچکا باقی دس فیصد کا بھی جلد خاتمہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے سانحہ کوئٹہ کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ پوری ہمدردی ہے 2013 کے مقابلے میں امن و امان کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔

آئندہ چند مہینوں میں دہشت گردی پر مکمل قابو پالیں گے دہشت گردوں کا آخری وقت آن پہنچا ہے حکومت سانحہ کوئٹہ میں ملوث دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے آخری حد تک جائے گی۔

متعلقہ عنوان :