سانحہ کوئٹہ، دو کیمرہ مینوں کی شہادت کے بعد صحافیوں اور کیمرہ مینوں کی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 43ہوگئی

منگل 9 اگست 2016 14:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے قریب ہونے والے خودکش دھماکے میں دو مزید کیمرہ مینوں کی ہلاکت کے بعد گذشتہ دس سال کے دوران ہلاک ہونے والے صحافیوں اور کیمرہ مینوں کی تعداد 43ہوگئی ۔ سول ہسپتال کے شعبہ حادثات کے داخلی دروازے کے باہر ہونے والے دھماکے میں نجی ٹی وی چینلز کے دو کیمرہ مین بھی جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے کیمرہ مینوں میں شہزاد یحی اور محمود خان شامل ہیں۔ 2008 کے بعد سے صحافیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے صدر حماد اللہ سیاہ پاد نے بتایا کہ گذشتہ دس سالوں کے دوران بلوچستان میں ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں کے واقعات میں مجموعی طور پر 43صحافی اور کیمرہ مین جاں بحق ہوچکے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ ان میں سے آٹھ صحافی اور کیمرہ مین بم دھماکوں میں جبکہ باقی ٹارگٹ کلنگ میں مارے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :