سرگودھا بار کی جانب سے مکمل ہڑتال اور مذمت

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 9 اگست 2016 14:47

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء ) کوئٹہ میں بم دھماکے کے سلسلہ میں دوسرے روز بھی سرگودھا بار کی جانب سے مکمل ہڑتال کیساتھ ساتھ دہشتگردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بار کے عہدیداران اور ممبران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی غفلت نہ کریں دہشتگردی ملک کیلئے بڑھتا ہوا ناسور ہے جس کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے وکلاء برادری دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا بھرپور ساتھ دیگی۔