سرگودھا کی مختلف یونین کونسلز میں سیوریج کا نظام مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 9 اگست 2016 14:49

سرگودھا(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی 09 اگست۔2016ء )سیٹلائٹ ٹاؤن ڈی بلاک‘ محمدی پل اور گردونواح میں عرصہ دراز سے سیوریج کا نظام درہم برہم ہونے سے پینے کا پانی بھی گٹر آلودہ ہوچکا ہے پینے کے پانی میں گٹروں کا پانی مکس ہوکر آرہا ہے جس کے استعمال سے گیسٹرو اور مختلف اقسام کی بیماریاں جنم لے رہی ہیں سیوریج کے پانی کی وجہ سے ملیریا اور دیگر امراض کے پھیلنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں ڈی بلاک اور اسی طرح دیگر یونین کونسلز میں سیوریج کے پانی کی وجہ سے لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ بلدیہ سرگودھا کا ادارہ بوجھ بن چکا ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں سیوریج کے مسائل جنم لے رہے ہیں بلاک ڈی کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے علاقے میں سیوریج کا نظام درست نہ ہوا تو فاطمہ جناح روڈ کو بلال کرکے ٹریفک جام کردینگے۔