کوئٹہ کے شہداءکا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے- قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔ مختصر وقت میں مطلوبہ نتائج کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون بڑھانا ہو گا۔وزیراعظم نوازشریف کا اعلی سطحی اجلاس سے خطاب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 اگست 2016 14:50

کوئٹہ کے شہداءکا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے- قوم کو تقسیم کرنے کی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کوئٹہ کے شہداءکا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔دہشت گرد قوم کا عزم کمزور کر سکیں گے نہ قوم تقسیم ہو گی۔وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ وزراعظم کا کہنا تھا قوم کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہو گی۔انہوں نے ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اجلاس میں ملک کی سیکورٹی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم ایک نظریہ کے تحت حالت جنگ میں ہیں۔ دہشتگرد مایوس ہو کر دوسرے اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ دہشتگرد قوم کا عزم کمزور کر سکیں گے نہ تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب ہو گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو ہر قسم کی دہشتگردی اور انتہا پسندی سے محفوظ ملک بنائیں گے۔

(جاری ہے)

مختصر وقت میں مطلوبہ نتائج کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون بڑھانا ہو گا۔ اجلاس میں وزیر داخلہ چودھری نثار ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، مشیر خارجہ سرتاج عزیز، مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ، اور معاون خصوصی طارق فاطمی سمیت اہم حکام شریک ہوئے۔اس سے پہلے وزیراعظم نواز شریف سے حاجی غلام احمد بلور نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں قومی اہمیت کے معاملات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مضبوط ، متحرک معیشت، اور سیاسی استحکام کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد جمہوریت کے ستونوں پر حملے کر رہے ہیں، وہ ہماری ریاست اورمعاشرے پر اپنے نظریات مسلط کرنا چاہتے ہیں، لیکن دہشتگرد جان لیں ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان پر دہشتگردی کے خاتمے تک عملدرآمد جاری رہے گا۔ وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں المناک سانحہ کے موقع پر پوری قوم متحد ہے اور وہ دہشتگردی کے خاتمے کا غیر متزلزل عزم رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرامن،مستحکم اور خوشحال پاکستان کے ثمرات ہر شہری تک پہنچیں گے-اجلاس میں ملک کی داخلی سلامتی کی صورتحال اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ وزیر داخلہ چودہری نثاراورمشیر قومی سلامتی ناصرجنجوعہ نے بریفنگ بھی دی- وزیر اعظم نوازشریف نے کہاکہ ہم ایک نظریے کےخلاف جنگ میں مصروف ہیں جو ہمارا طرززندگی بدلنا چاہتے ہیں،قوم متحد ہے اوردہشت گردوں کے مکمل صفایا کے لیے حکومت کے ساتھ ہے-وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو درست راستے پر گامزن کر دیا ہے جبکہ پرامن،مستحکم اور خوشحال پاکستان کے ثمرات ہر شہری تک پہنچیں گے اور ہم ملک کو ہر قسم کی دہشت گردی و انتہاپسندی سے پاک کریں گے-وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ فاٹا میں کامیاب آپریشن کے بعد دہشت گرد مایوس ہو کر اہداف تبدیل کر رہے ہیں،دہشت گرد سمجھتے ہیں وہ قوم میں عدم برداشت اور اختلاف کے بیج بوسکتے ہیں-انہوں نے مزید کہا کہ بہترنتائج کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے ایک دوسرے سے تعاون بڑھائیں جب کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں میں بھی رابطہ کاری بہتر بنانے کی ضرورت ہے- دوسری جانب بلوچستان پولیس نے اس خودکش حملے کی تحقیقات کے لیے صوبائی حکومت سے جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دینے کی درخواست کی ہے۔