شارجہ: چھ غیر ملکیوں پر مشتمل دکانیں لوٹنے والا گروہ گرفتار

منگل 9 اگست 2016 14:51

شارجہ: چھ غیر ملکیوں پر مشتمل دکانیں لوٹنے والا گروہ گرفتار

شارجہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔9اگست 2016ء): شارجہ پولیس نے کافی تگ ودو کے بعد شارجہ کی مختلف مارکیٹ میں قائم دکانوں کے دروازے توڑ کر اشیا ء اور نقدی چرانے والے گروہ کے تمام ارکان کو گرفتار کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق چھ افریقی شہری مل کر کسی بھی دکان سے اشیاء اور لاکر میں پڑی نقدی چراتے تھے ۔ شارجہ پولیس کو اس گروہ کے بارے میں متعدد شکایات بھی موصول ہوئیں۔

(جاری ہے)

شارجہ پولیس نے ان تمام افراد کو مختلف جگہوں پر لے جانے والے ٹیکسی ڈرائیور کو پکڑا جس نے دوران ِ تفتیش ان ملزمان کے بارے میں بتایا۔ ٹیکسی ڈرائیور نے اقرار کیا کہ چوری کرنے والی جگہوں پر وہ ہی انہیں لے کر جاتا تھا۔ پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور کی بتائی ہوئی جگہوں پر چھاپہ مارکر ان تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے افراد نے گرفتاری سے بچنے کے لیئے کافی مزاحمت کی مگر وہ انہیں گرفتار کر نے میں کامیاب ہو گئے ۔ گرفتار ہونے والے افریقی شہریوں میں متعدد غیر قانونی طور پر شارجہ میں قیام کر رہے تھے۔