وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کا سول اسپتال کوئٹہ کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی

8 اگست صوبے کے لیے افسوسناک دن ہے، شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ، دہشتگردی کے خلاف حوصلے بلند ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کی میڈیا سے گفتگو

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 اگست 2016 14:57

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 09اگست 2016ء ) :وزیر اعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری نے سول اسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ کوئٹہ میںزخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔ انہوں نے سانحہ کوئٹہ کے جائے وقوعہ کا بھی معائنہ کیا ۔ زخمیوں کی عیادت اور واقعہ کی جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ثنا اللہ زہری کا کہنا تھا کہ8اگست صوبے کے لیے افسوسناک دن ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف ہمارے حوصل بلند ہیں۔ دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ان کا کہناتھا کہ دہشتگردوں نے ہماری ایک نسل کو تباہ کر دیا ہے دہشتگرد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔ آخری دہشتگردی کے خاتمے تک لڑیں گے۔ شہر میں کومبنگ آپریشن کریں گے۔