یمن کی باغی ملیشیا کا سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملہ ناکام
منگل 9 اگست 2016 15:06
(جاری ہے)
یہ فوجی کیمپ دارلحکومت صنعا کے شمال مشرق مضافات میں ارحب کے مقام پر واقع تھا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ صدارتی گارڈز کے 62 بریگیڈ پر اتحادی طیاروں نے تقریبا بیس حملے کئے۔ اسی اثنا میں سرکاری فوج، مزاحمت کاروں اور باغی ملیشیاں کے ارحب کے گرد ونواح میں جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔سرکاری فوج، مزاحمت کاروں اور باغیوں کے درمیان نھم اور حرض کے محاذوں پر بھی شدید لڑائی کا سلسلہ جاری رہا۔ ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ اتحادی فوج، یمن کی سرکاری فوج اور عوامی مزاحمت کاروں نے بنی فرج قصبے کے مقابل واقع جبل صلافیح الفقیہ کا کنڑول حاصل کر لیا ہے۔ اس کارروائی میں باغی ملیشیاں کو شدید ہزیمت اٹھانا پڑی۔ سرکاری فوج کے مطابق باغی ملیشاں کو جبل المنارہ پر ناکام حملے پر سرکاری فوج اور مزاحمت کاروں کی شدید مزاحمت کا سامنا رہا۔ اس معرکے میں باغیوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔اس کارروائی کے بعد سرکاری فوج اور مزاحمت کاروں نے آزاد علاقے میں 'کوبنگ' آپریشن شروع کیا تاکہ بچے کچھے باغیوں کا سراغ لگایا جائے۔ نیز باغیوں کے ماہر نشانچیوں اور باغیوں کے فرار سے پہلے بچھائی گئی بارودی سرنگوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ ایک فوجی ذریعے کا کہنا ہے نھم کے علاقے میں ہمارے فوجی ایکشن منصوبے کے تحت جاری ہیں جبکہ باغی ملیشیا کو بڑے پیمانے پر پسپائی حاصل ہو رہی ہے۔ عوامی مزاحمت کاروں کے فوجی دستوں نے حرض کے محاذ پر باغی ملیشاں پر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں۔ ان علاقوں میں دونوں فریقوں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے۔ اتحادی فوج نے صورتحال کو اپنے حق میں کرنے کے لئے فضائی کور بھی طلب کر لیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.