سعودی عرب کا پہلی مرتبہ حج یا عمرہ کیلئے ویزہ فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان
ایسے عازمین ویزہ فیس سے مستثنیٰ ہوں گے، فیس حکومت ادا کرے گی، کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ
منگل 9 اگست 2016 15:07
(جاری ہے)
دو برس کی ملٹی پل ویزہ انٹری کے خواہش مندوں کو آٹھ ہزار سعودی ریال ویزہ فیس ادا کرنا ہو گی۔ سعودی کابینہ نے نئے ویزہ شیڈول کی منظوری دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ حالیہ فیصلوں کا اطلاق مملکت کے دوسرے ملکوں سے طے پانے والے پہلے معاہدوں پر کوئی اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔
نئے ویزہ شیڈول میں سعودی عرب کے لئے ٹرازٹ ویزہ فیس 300 سعودی ریال طے کی گئی ہے۔ مملکت کے بندرگاہوں کے ذریعے بیرون ملک سفر کرنے والوں کو 50 سعودی ریال ایگزٹ ویزہ فیس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔ یاد رہے کہ نئے ویزہ فیس شیڈول کا اطلاق اس سال دو اکتوبر سے ہو گا۔ درایں اثنا سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی تارکین وطن دو ماہ کے لئے مملکت سے باہر سفر اور دوبارہ داخلے پر دو سو سعودی ریال ادا بطور فیس ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ اگر مقیم افراد دو مہینوں سے زیادہ کے لئے مملکت سے باہر جاتے ہیں تو انہیں ہر اضافی مہینے پر ایک سو مزید سعودی ریال 'ایگزٹ اور ری انٹری' فیس کی مد میں ادا کرنا ہو گا۔ تین ماہ کی مدت کے دوران متعدد مرتبہ مملکت سے باہر اور دوبارہ واپسی کے خواہش مند مقیم حضرات کو پانچ سو سعودی ریال فیس ادا کرنا ہو گی۔ تین ماہ سے زیادہ مدت کے لئے بیرون مملکت سفر کی صورت میں مقیم افراد کو ہر مہینے دو سو سعودی ریال اضافی 'ایگزٹ اینڈ ری انٹری' فیس کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔سعودی کابینہ کے اجلاس کی صدارت ولی عہد محمد بن نایف نے کی۔ شہزادہ نایف مملکت کے وزیر داخلہ بھی ہیں۔ کابینہ نے ویزہ فیس شیڈول کے اجرا کے علاوہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے لئے جرمانوں کا بھی نیا شیڈول منظور کیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
مشرق وسطی میں انتقام کے چکر کو روکنے کا وقت آگیا ہے ، اقوام متحدہ
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
-
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا، بلنکن
-
روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.