وویمن ایشیا کپ کیلئے قومی وویمن ٹیم کا تربیتی کیمپ اگست کے تیسرے ہفتے میں منعقد کرنیکا اعلان
منگل 9 اگست 2016 15:07
(جاری ہے)
سعید خان نے کہاکہ تین سال کے بعد نیشنل وویمنز ہاکی کا ایونٹ منعقد ہو رہا ہے ، مجھے امید ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئر مینز ٹیم کیساتھ ساتھ خواتین ایونٹس کے انعقاد پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں اور اسی لئے قومی وویمنز ٹیم رواں سال اکتوبر میں تھائی لینڈ میں ہونیوالی وویمنز ایشیا کپ میں شرکت کرئے گی ۔
انہوں نے بتایا کہ ماضی میں وویمنز ہاکی کا نہ ہونا افسوسناک ہے اور پاکستان میں وویمنز ہاکی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور خوشی کی بات یہ ہے کہ ملک بھر سے 150سے زائد خواتین پلیئرز نیشنل وویمنز ہاکی چیمپین شپ میں ایکشن میں دکھائی دے رہی ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ایونٹ میں کئی با صلاحیت خواتین پلیئرز بھی متعارف ہوئی ہیں ، ایشیا ہاکی کپ کی تیاری کیلئے فیڈریشن کی مشاورت سے تربیتی کیمپ اگست کے تیسرے ہفتے میں لگایاجائیگا ۔ سعید خان نے مزید کہاکہ ہاکی کھیل کی ترقی کیلئے کواپوریٹ سیکٹر کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ، وویمنز ہاکی کیلئے ایونٹس آف کیلنڈر بھی ترتیب دیا جائیگا جبکہ وویمنز ٹیم کی تشکیل کے مراحل میں خاتون ٹرینر ، نیوٹریشن اور ڈاکٹرز کی بھی ضرورت ہو گی ۔ان کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کی موجودہ مینجمنٹ قومی کھیل کی ترقی کیلئے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، وویمنز ہاکی ایونٹس کی بحالی بھی فیڈریشن کا ایک بڑا کارنامہ ہے جس سے خواتین میں ایک بار پھر ہاکی کھیل میں دلچسپی بڑھے گی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.