پی سی بی نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے باہر بیٹھے سابق کرکٹرز کی خدمات حاصل کریگا

منگل 9 اگست 2016 15:08

پی سی بی نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کیلئے باہر بیٹھے سابق کرکٹرز ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے دیار غیر میں بیٹھے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اکیڈمیز پی سی بی مدثر نذر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی سمیت ملک بھر میں قائم کی جانیوالی کرکٹ اکیڈمیز میں نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے اپنے اسٹرٹیجی پیپر کو مکمل کرتے ہوئے پی سی بی کے اعلی حکام کو بریفنگ دی تھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے بیرون ممالک بیٹھے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی خدمات لینے کی درخواست کی تھی تاکہ ان سابق کرکٹرز کے تجربات سے استفادہ حاصل کیا جائے اور نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر کوچنگ سہولیات فراہم کی جائے ۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی کے اعلی حکام نے مدثر نظر کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے انہیں سابق کرکٹرز کی خدمات لینے کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے جس کے تحت وہ سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی مرحلہ وار خدمات حاصل کرینگے جبکہ پہلے مرحلے میں قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ، محمد یوسف، راشد لطیف ، آف سپنر ثقلین مشتاق، فاسٹ باولر عاقب جاوید اور محمد اکرم سمیت دیگر کھلاڑیوں سے بات چیت کا عمل جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں پی سی بی کے میڈیا منیجر رضا راشد نے تصدیق کی مدثر نذر با صلاحیت کرکٹرز کی تکنیک کو بہتر بنانے اور ان کی خامیوں کو دور کرنے کیلئے سابق اسٹار کھلاڑیوں کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں آن بورڈ لینا چاہتے ہیں تاکہ سابق کرکٹرز کے تجربات اور خدما ت سے استعفادہ حاصل کیا جائے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سابق کرکٹرز نوجوان کھلاڑیوں کی گرومنگ کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :