الیکشن کمیشن وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت آج کرے گا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 اگست 2016 15:08

الیکشن کمیشن وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نا اہلی کی درخواست ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست۔2016ء) الیکشن کمیشن وزیراعظم کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت آج کرے گا۔چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے رکن قومی اسمبلی کیپٹن صفدر کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما نوابزادہ صلاح الدین نے کیپٹن صفدر کے خلاف ان کی اہلیہ مریم نواز کے اثاثے ظاہر نا کرنے پر دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیپٹن صفدر نے اپنی اہلیہ مریم نواز کے بیرون ملک اثاثے چھپائے۔ گزشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے کیپٹن صفدر سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کی تھی۔

متعلقہ عنوان :