فرانس کی کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت، فرانسیسی صدر فرنکوس اولاندے کا پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار

منگل 9 اگست 2016 15:28

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) فرانس نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے جس میں 70افراد جاں بحق اور 100سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو فرانسیسی صدر فرنکوس اولاندے نے اپنے ایک بیان میں پاکستانی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ فرانس کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی امور کے نائب ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فرانس کوئٹہ سول ہسپتال پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتا ہے اور ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔