ترکی کی سول ہسپتال کوئٹہ پر دہشتگرد حملے کی مذمت

منگل 9 اگست 2016 15:28

اسلام آباد ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) ترکی نے سول ہسپتال کوئٹہ پر دہشتگرد حملے کی مذمت کی ہے۔ منگل کو ترکی کی حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اس بیہمانہ دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں جس میں پاکستان کے امن و استحکام اور سلامتی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ہمیں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے جبکہ ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں، تعزیتی پیغام میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں کہاگیا ہے کہ امید ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کرے گا۔