سعودی عرب، مساجد سے ائرکنڈیشنڈز چوری کرنے والے سعودی شخص کو گرفتار کر لیا

منگل 9 اگست 2016 16:00

سعودی عرب، مساجد سے ائرکنڈیشنڈز چوری کرنے والے سعودی شخص کو گرفتار ..

ریاض ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) سعودی پولیس نے سوشل میڈیا ویڈیو کی مدد سے ریاض کی متعدد مساجد سے ائرکنڈیشنڈز چوری کرنے والے سعودی شخص کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو سعودی ذرائع ابلاغ نے پولیس ترجمان فواض المیمن کے حوالہ سے بتایا کہ پولیس نے سوشل میڈیا پر چلنے والی ویڈیو کی مدد سے 30 سالہ سعودی شخص کا سراغ لگایا اور اسے چوری شدہ ائر کنڈیشنڈز سے لدی گاڑی چلاتے ہوئے روک کرگرفتار کر لیا جس نے دوران تفتیش گھروں اور مساجد سے ائر کنڈیشنڈز چرانے کا اعتراف کر لیا ۔ پولیس ترجمان نے مزید بتایا کہ اس مشتبہ چور سے پوچھ گچھ مکمل ہونے کے بعد اسے جلد ہی عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :