ورکنگ وویمن ہوسٹل کے قیام کا مقصد ملازمت پیشہ خواتین کو معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے، بشریٰ امان

منگل 9 اگست 2016 16:08

لاہور۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) ورکنگ وویمن ہوسٹل کے قیام کا مقصد ملازمت کرنے والی خواتین کو معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ یہ با ت سیکرٹری برائے ترقی خواتین بشریٰ امان نے شمس آباد اور کھنہ روڈ پر واقع ورکنگ وویمن ہوسٹل کے اچانک معائنہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے کہی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پرڈائریکٹر طاہر علی بھی ان کے ہمراہ تھے-انہوں نے ہوسٹل کے انتظامی امور اور عمارات میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ ہوسٹل میں صفائی کا معیار مزید بہتر بنایا جائے -انہوں نے ہوسٹل میں رہائش پذیر خواتین سے ان کے مسائل دریافت کئے۔

انہوں نے کہا کہ ہوسٹل کی عمارت کی مرمت و بحالی کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا -رواں مالی سال کے دوران 10ورکنگ وویمن ہوسٹلز کی مرمت اور بحالی کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ صوبے میں قائم ہوسٹلز کی انسپکشن اور مانیٹرنگ باقاعدگی سے جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت صوبہ بھر میں ملازمت کرنے والی خواتین کے لئے ہاسٹلز قائم کئے جا رہے ہیں جہاں معمولی معاوضہ کے عوض معیاری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :