کانکنوں اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہے ہیں،چوہدری شیر علی خان

منگل 9 اگست 2016 16:08

لاہور۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) صوبائی وزیر معدنیات و کان کنی چوہدری شیر علی خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کانکنوں(مائنز ورکرز) اور ان کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ ہر سال مائنز لیبر ورکرز کے ہسپتالوں میں 30ہزار سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

گزشتہ مالی سال میں مائنز ورکرز کے لئے 4ایمبولینسس گاڑیاں خریدی گئیں جبکہ 2018ء تک جدید فنی تربیت سے لیس 4720مائنز ورکرز پر مشتمل افرادی قوت کے اہداف حاصل کر لیے جائیں گے ۔ انہوں نے اس حوالے سے منعقدہ ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہو ئے کہا کہ گزشتہ سال ڈیتھ گرانٹس کی مد میں 29ملین روپے ، شادی گرانٹس کی مد میں 6ملین روپے اور ٹیلنٹ سکالر شپس کی مد میں مجموعی طور پر 15.66ملین روپے کی رقم تقسیم کی گئی جبکہ سالا نہ 25ہزار طلبا و طالبات کو مائنز لیبر ورکرز سکولوں میں مفت تعلیم کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ مالی سال میں 433.41ملین روپے لیبر لیو ی کی ڈیوٹی کی مد میں حاصل کرکے خزانہ میں جمع کروائے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے پنجاب منرلز ڈویلپمنٹ کمپنی (پنجمن) کی جدید طرز پر بحالی کے لئے مو ثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ جس سے نئی معدنیات کی تلاش میں بہتری آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 200کلو میٹر طویل اور 50کلو میٹرمحیط جہلم سالٹ رینج میں مو جود بے شمار قیمتی معدنیات پر مشتمل انرجی کو ریڈور کے ذریعے ملک کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے اور سٹیل کی پیداوار سمیت معدنی ذخائر کی تلاش کے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

مکڑ وال کو ل فیلڈ سے دریافت شدہ کو ئلے سے اسی علاقہ میں پاور پلانٹ لگا کر پیدا کی جانے والی بجلی کو مجوزہ سٹیل مل سے پیداوار کے لئے استعمال میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :