اوگی یونیورسٹی کیمپس میں ستمبر سے کلاسز کے اجراء کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی

منگل 9 اگست 2016 16:20

مانسہرہ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 اگست۔2016ء) اوگی یونیورسٹی کیمپس میں ستمبر سے کلاسز کے اجراء کیلئے حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ابتدائی طور پر مینجمنٹ سائنسز، میڈیکل ٹیکنالوجی، کمپیوٹر سائنسز اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کھول کرداخلے دیئے جائیں گے،وائس چانسلر نے پوری ٹیم کے ہمراہ یونیورسٹی کیمپس کی عمارت کیلئے مختص جگہوں کا بھی معائنہ کر کے حتمی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی ہے اوراس سلسلہ میں وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ادریس نے پوری ٹیم کے ہمراہ اوگی کا دورہ کیا اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کی مقرر کردہ یونیورسٹی کمیٹی کے اراکین ملک نعمت الرحمن ایڈووکیٹ، قمر فاروق ایڈووکیٹ، تاج محمد تنولی، محمد عارف اور دیگر اراکین کے پرنسپل ڈگری کالج اوگی پروفیسر حبیب الله شاہ سے ڈگری کالج اوگی میں تفصیلی گفتگو کی۔

اوگی یونیورسٹی کیمپس کیلئے عارضی جگہ پر ستمبر سے کلاسز کے اجراء پر اتفاق ہو گیا ہے۔