ریو گیمز ،چار چینی کھلاڑی اولمپک ٹیبل ٹینس سنگلز کے آخری 16راؤنڈ میں پہنچ گئے

منگل 9 اگست 2016 16:28

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) ٹیبل ٹینس کے چاروں چینی کھلاڑی گذشتہ روز یہاں 2016ریو اولمپک گیمز میں مسلسل سیٹ کی کامیابیوں کے ساتھ مردوں اور خواتین سنگلز کے آخری راؤنڈ میں پہنچ گئے ، ان میں سیڈ نمبر ژانگ جیکی شامل ہیں جنہوں نے چینی تائپی کے چین ۔چائن ۔

(جاری ہے)

این پر 11-5،13-11،12-10اور 11-7کے ساتھ پیر کو اپنے اعزاز کے دفاع کا آغاز کیا ، ژانگ کا مقابلہ اب اور رومانیہ کے ایڈریان کراٹسن کے ساتھ ہو گا ، خواتین مقابلوں میں چین کی نمبر 3سیڈلی شیاؤ شیا نے سیڈ نمبر 15ہانگ کانگ کی لی ہوچنگ کے خلاف چوتھے راؤنڈ کے مقابلے میں اپ سیٹ کیا ، لی کی آئندہ مد مقابل لی ہوچنگ ہو گی جس نے یوکرائن کی ٹیٹیانا بلینکو کو 11-6،13-11،9-11،12-10،11-8سے ہرا دیا ، مردوں اور خواتین کے سنگلز مقابلوں کے بالترتیب مالونگ اورڈنگ ننگ نے اتوار کو سٹائلش کامیابیوں کے ساتھ اولمپک میں پہلی مرتبہ شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :