چین کی شاؤن خواتین کے 200میٹر انفرادی میڈیلے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں

منگل 9 اگست 2016 16:29

ریو ڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) خواتین کے چین کی ژی شاؤن نے 2:10.56سیکنڈ کے ساتھ دوسو میٹر انفرادی میڈیلے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا جبکہ امریکہ کے مائیکل فلپس مردوں کے دو سو میٹر بٹر فلائی مقابلے کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں ،ژی نے 2:10.56سیکنڈ کے ساتھ مقابلہ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی ساتویں کھلاڑی بن گئی ، ہنگری کی کیٹنکا ہوسندو 2:7.45سیکنڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر آئی جبکہ چین کی ژویو من سیمی فا ئنل میں نہ پہنچ پائی ۔

(جاری ہے)

خواتین کے دو سو میٹر فری سٹائل میں چین کی شین ڈو یو اور آئی یان ہا ن سیمی فائنل میں پہنچ گئیں جبکہ امریکہ کی کیتھلین لیڈیکی 1:55.01سیکنڈ کے ساتھ تیز ترین رہی ۔

متعلقہ عنوان :