چینی نائب خاتون وزیر اعظم نے میکسیکو میں نئی کنفیوشس کلاس کا افتتاح کیا

منگل 9 اگست 2016 16:29

کنکسن /میکسیکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء ) میکسیکو کے دورے پر آئی ہوئی چین کے نائب وزیر اعظم لاؤ یان ڈونگ نے جنوبب مشرقی میکسیکو کی ریاست کنکسن میں گذشتہ روز یونیورسٹیڈاڈ ڈیل کیر یبی میں کنفیوشس کی نئی کلاس کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میکسیکو کے طلباء کی رواں اور زبردست کارکردگی نے ان کی بے حد متاثر کیا ہے اور انہیں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کا مستقبل روشن دکھائی دے رہا ہے ۔

(جاری ہے)

چین اور میکسیکو کے دوطرفہ تعلقات کو جون 2013ء میں چینی شی جن پنگ کے دورہ میکسیکو کے دوران جامع تزیرواتی شراکت داری کا درجہ دیا گیا ہے ۔ لائیو نے کہا کہ مختلف شعبوں میں محتاط تعاون کو وسیع کرنے اوردونوں ممالک کے عوام کو زیادہ فوائد پہنچانے کے لئے میکسیکو کے ساتھ کر کام کرنے کی امید رکھا ہے ،لائیو کا استقبال یونیسکیربی کے صدر ٹرسو جوان اور ڈز کورل اور یوکاٹن کی خود مختار یونیورسٹی (یواے ڈی وائی ) کے صدر جوز ڈی جیسس ولیمز نے کیا ۔ لائیو نے یونیورسٹی میں چین کے تدریسی مرکز کا بھی دورہ کیا اور مقامی طلباء کے ساتھ گھل مل گئیں ۔

متعلقہ عنوان :