میرا مفاد صوبے اور اس کے عوام کے ساتھ وابستہ ہے،دہشتگردوں کے خلاف کوئٹہ شہر میں کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،دہشتگرد پہاڑ کے جس کونے میں بیٹھے ہیں ان کو تلاش کریں گے، دہشتگردوں کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،کوئٹہ حملے میں کافی گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں مگر تفصیلات نہیں بتا رہے8،اگست صوبے کیلئے افسوسناک دن ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری کی میڈیا سے گفتگو

منگل 9 اگست 2016 16:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ میرا مفاد صوبے اور اس کے عوام کے ساتھ وابستہ ہے،دہشتگردوں کے خلاف کوئٹہ شہر میں کومبنگ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،دہشتگرد پہاڑ کے جس کونے میں بیٹھے ہیں ان کو تلاش کریں گے اور دہشتگردوں کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،کوئٹہ حملے میں کافی گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں مگر تفصیلات نہیں بتا رہے8اگست صوبے کیلئے افسوسناک دن ہے۔

منگل کو وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے کوئٹہ میں سول ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ نے سول ہسپتال کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہمارے حوصلے بلند ہیں اور دہشتگردی ملک کے اتحادویگانگت کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر ہم شہدائے کوئٹہ کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دہشتگردوں کا پیچھا کریں اور آخری دم تک لڑیں گے،دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،ہم حق پر ہیں انشاء اللہ فتح ہمارا مقدر ہے ایک ایک دہشتگرد کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے،کوئٹہ دھماکے کے الزام میں متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں۔ثناء اللہ زہری نے کہاکہ میرا مفاد صوبے اور اس کے عوام کے ساتھ وابستہ ہے،دہشتگرد کارروائیاں ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،دہشتگرد پہاڑ کے جس کونے میں بیٹھے ہیں تلاش کریں گے اور فیصہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں کومبنگ آپریشن کریں،امن وامان کے قیام کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں نے جس حوصلے کا مظاہرہ کیا ان کو داد دیتا ہوں کیونکہ زخمیوں نے دہشتگردوں کیخلاف لڑنے کا عزم کا اظہار کیا ہے،کوئٹہ سانحہ میں کافی لوگوں کو گرفتار کیا ہے،مگر ابھی تفصیلات نہیں بتا رہے،بھارتی ایجنسی ” را “ کی مداخلت کے ثبوت فراہم کیے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ 8اگست صوبے کیلئے افسوسناک دن ہے۔

متعلقہ عنوان :