شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں‘ وکلاء ، میڈیا پرسنز، سول سوسائٹی اور عوام کا قتل عام اسلام و پاکستان دشمنی ہے

مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت ‘ ریاست گیر سوگ کا اعلان

منگل 9 اگست 2016 16:41

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کی جانب سے سانحہ کوئٹہ کی شدید مذمت ، ریاست گیر سوگ کا اعلان ، شہدا ء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

(جاری ہے)

وکلاء ، میڈیا پرسنز، سول سوسائٹی اور عام عوام کا قتل عام اسلام و پاکستان دشمنی ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے یہاں میڈیا سے گفتگو میں کیا ، انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر مذمت جیسا لفظ بھی اب کچھ نہیں ، مذمت کرتے رہیں گے تو لاشیں اٹھاتے رہیں گے ، مذمت نہیں مرمت کی ضرورت ہے ، گھروں میں بیٹھ کر مذمت کر دینے سے دہشتگردی ختم نہیں ہوتی ، اس سے قبل بہت مذمت ہو چکی اب آگے بڑھنا ہو گا ، سانحہ اے پی ایس کے بعد جس طرح قوم ایک پیج پر اکٹھی ہوئی تھی اور دہشتگردی کے خلاف بھرپور سٹینڈ لیا گیا تھا اس سے بڑھ کر کچھ کرنے کی ضرورت ہے ،صرف اعلان و بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہے ، ملک کے چپے چپے کو ان ناسوروں سے پاک کرنا پڑے گا ، علامہ تصور جوادی نے کہا کہ ہم آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف ملک گیر آپریشن کرتے ہوئے دہشتگردوں کے ناپاک و نجس وجود سے مملکت خداداد کو پاک کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :