آزادکشمیر میں تعمیروترقی کا آغازہوچکا‘فاروق حیدرخان اوربیرسٹرافتخارگیلانی کی قیادت میں تعمیروترقی کا سفر جاری رہے گا

مسلم لیگ (ن) مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی کا بیان

منگل 9 اگست 2016 16:42

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) آزادکشمیر میں تعمیروترقی کا آغازہوچکاہے ‘ راجہ فاروق حیدرخان اوربیرسٹرافتخارگیلانی کی قیادت میں تعمیروترقی کا سفر جاری رہے گا ‘ ان خیالات کااظہارمسلم لیگ (ن) مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے اپنے جاری کردہ اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ عوام نے مسلم لیگ نواز کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے جماعت انہیں کبھی بھی مایوس نہیں کرے گی ‘ پی ایم ایل (این) کی حکومت تمام وسائل کو بروئے کارلاتے ہوئے عوامی فلاح بہبود کے لئے کرداراداکرے گی ‘ انہوں نے کہاکہ پی ایم ایل (این) کی حکومت عوام کی ترجیحات پرپورا اترے گی ‘ مخالفین نے اپنی اوقات دیکھ لی ہے اب ان کے اقتدار میں آنا خواب بن چکاہے ‘ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز کامنشور ہے کہ اُسے عوامی مسائل عزیز ہیں عوامی حقوق کے لئے مسلم لیگ نواز کاکردار لائق تحسین ہے ،آصف مصطفائی کاکہناتھاکہ عوام الناس نے مسلم لیگ نواز کوجس قدر بھاری مینڈیٹ دیا ہے جماعت اس کا جواب تعمیروترقی سے دے گی ۔