اصولوں کی خاطر محمد عامر کو قومی ٹیم میں واپس لانے کی مخالفت کی تھی:محمد حفیظ

منگل 9 اگست 2016 16:47

اصولوں کی خاطر محمد عامر کو قومی ٹیم میں واپس لانے کی مخالفت کی تھی:محمد ..

اوول(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست۔2016ء )قومی ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اصولوں کی خاطر محمد عامر کو قومی ٹیم میں واپس لانے کی مخالفت کی تھی ۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں حفیظ کا کہنا تھا کہ وہ یہاں واضح کرنا چاہتے ہیں کہ انہوں نے جو موقف اپنایا تھا وہ اصولوں کیلئے اور عامر کی جانب سے کیے گئے جرم کیخلاف تھا ، ان کی نوجوا ن پیسر کے ساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی ۔حفیظ کاکہنا تھاکہ جوکوئی ایسا کام کرے گا تو وہ پہلے شخص ہوں گے جو کھیل میں اس کی واپسی کی مخالفت کریں گے ، اب جب کہ پاکستان کرکٹ کے مفاد کا معاملہ ہے اور باقی سب نے بھی عامر کی ٹیم میں واپسی کو قبول کرلیا ہے تو انہیں بھی عامر کی ٹیم میں واپسی پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔