کویت کی لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کوطبی ضروریات کیلئے 2لاکھ ڈالر کی امداد کی فراہمی

منگل 9 اگست 2016 16:48

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) خلیجی ریاست کویت کی جانب سے لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں کی طبی ضروریات کیلئے 2لاکھ ڈالر کی امداد فراہم کی گئی ہے۔ کویت کی طرف سے فراہم کردہ امداد اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا‘ کو موصول ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اطلاعات فلسطین کے مطابق ’اونروا‘ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ کویت کی طرف سے لبنان میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے دو لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ امداد ‘اعانت مریض فنڈ’ کے ذریعے ادا کی گئی ہے۔’اونروا‘ کا کہنا ہے کہ کویت کی طرف سے فراہم کردہ امداد سے شوگر، ذیابیطس اور بلند فشار خون کے 13 ہزار 700 مریضوں کیلئے ایک سال تک کے لیے ادویات خریدی جائینگی۔