اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا

منگل 9 اگست 2016 16:51

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء) اسرائیل نے غزہ میں اقوام متحدہ کے اہلکار کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس نے اقوام متحدہ کے ایک اہلکار کو حماس کی مادی مدد کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

انجینیئر وحید بورش 2003 سے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی ) کے لیے کام کر رہا تھا۔ اسرئیلی حکومت کے ایک بیان کے مطابق انہیں 16 جولائی کو گرفتار کیا گیا جبکہ آج منگل نو اگست کو ایک اسرائیلی سول کورٹ میں پیش کیا گیا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بورش اقوام متحدہ کے ایسے دوسرے اہلکار ہیں جنہیں گزشتہ ہفتے کے دوران حماس کی مدد کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :