چاڈ کے صدر ادریس دیبی نے پانچویں مرتبہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

منگل 9 اگست 2016 16:52

نجامینا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 اگست ۔2016ء)افریقی ملک چاڈ کے صدر ادریس دیبی نے پانچویں مرتبہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چاڈ کے صدر ادریس دیبی نے پانچویں مرتبہ اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے ۔ اس حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب میں متعدد افریقی سربراہان ملکت و حکومت کے علاوہ فرانسیسی وزیر دفاع بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

فوج کے 64 سالہ سابق کمانڈر انچیف دیبی نے 1990 میں ایک فوجی بغاوت کے بعد اقتدار حاصل کیا تھا۔ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد اس مقصد کے لیے خصوصی طور پر تعمیر کیے جانے والے ایک ہوٹل میں کیا گیا۔ چاڈ میں شہری حقوق محدود کرنے اور رہائش اور ملازمتوں کے ناموافق حالات اور دیگر پابندیوں کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔