قومی اسمبلی میں کوئٹہ دھماکے کیخلاف قرررداد مذمت متفقہ طور پر منظور

منگل 9 اگست 2016 16:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء) قومی اسمبلی نے کوئٹہ دھماکے کے خلاف قرررداد مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی ۔قرارداد وفاقی وزیر زاہد حامد نے پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان کوئٹہ واقعے کی مزمت کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ ایوان اور پوری قوم کوئٹہ واقعے کے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک یے ایوان بلوچستان کے عوام وکلا اور میڈیا کے ارکان سے یک جہتی کا اظہار کرتا ہے جس نے اس سانحے میں بھاری نقصان اٹھایا ہے ایوان اس عزم کا اظہار کرتا ہے ایسے واقعات دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ۔