صدر الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان میر محمد عاصم سنجرانی کا سی ایم ایچ وبی ایم سی ہسپتال کا دورہ ،بم دھماکے میں زخمی ہونیوالے مریضوں کی عیادت کی

منگل 9 اگست 2016 17:02

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء ) الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان کے صدر میر محمد عاصم سنجرانی ،نائب صدر عبدلواحدناصر نے سی ایم ایچ وبی ایم سی ہسپتال کا دورہ کرکے بم دھماکے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی اس موقع پر الخدمت کے رضاکاروں نے مریضوں کو خون کا عطیہ بھی دیاالخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے مریضوں کو ہرقسم کی تعاون کا بھی یقین دلایاانہوں نے وکلاء رہنماؤں سے بھی ملاقات کی ۔

قبل ازیں الخدمت کے ذمہ داران نے بی ایم سی وسی ایم ایچ ہسپتالوں میں الخدمت کے ایمبولینسزکے ڈرائیورزورضاکاروں سے بھی ملاقات کی اور کام جائزہ لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کی تاریخ کا یہ بہت بڑاحادثہ ہے بہت سے گھروں کو ویران اور خاندانوں کو تباہ کرکے رکھ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

پریشانی کی اس گھڑی میں الخدمت متاثرین کے ساتھ اور ان کے دکھ درد بانٹنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے ۔

الخدمت کی ایمبولینس نے دھماکے کے زخمیوں ولاشوں کو مختلف ہسپتالز پہنچا کر اور رضاکاروں نے خون کے عطیے دیکر اپنی ذمہ داری احسن انداز میں ادا کی جس پر وہ مبارک بادکے مستحق ہیں ۔انہوں نے سانحہ کوئٹہ کی بھرپور مذمت کی ہے اورقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ سول ہسپتال کوئٹہ میں دہشت گردی نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے اور پوری قوم لواحقین کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے دھماکے کے فوراََ بعد ریسکیو اور ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لیا اور بلڈ کیمپ قائم کر دیا ہے جس میں الخدمت کے رضاکاروں سمیت عام شہریوں نے زخمی حضرات کے لئے خون کا عطیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :