کالاشاہ کاکو، دومسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے امام مسجدکی بہوکولوٹ لیا

منگل 9 اگست 2016 17:03

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 اگست ۔2016ء)دومسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے امام مسجدکی بہوکولوٹ لیا۔عصمت دری کی کوشش میں بے نقاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ احمدنگرکے امام مسجدصابرکی بہوفرزانہ دن کے وقت لاہورہسپتال سے دوائی لینے کیلئے بس سٹاپ کی جانب پیدل جارہی تھی کہ راستہ میں دونقاب پوش ڈاکوؤں نے اسے گن پوائنٹ پر یرغمال بنالیااورکھیتوں میں لیجاکرمبلغ چھ ہزارروپے نقدی اورایک عددنوکیاموبائل فون چھیننے کے بعد دونوں مذکورہ خاتون کی عصمت دری کی کوشش کررہے تھے کہ اس نے شدید مذاحمت کرتے ہوئے شورمچاناشروع کردیاجس پر فرارہونے کے دوران دونوں ملزمان کے چہروں پرسے نقاب اترگئے اوروہ پہچانے گئے۔

متعلقہ پولیس نے مسلح ڈاکوؤں محرم علی اورلبھاکیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کاآغازکردیاہے۔