قومی اسمبلی نے کوئٹہ میں دہشتگردی کے واقعہ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرکے دہشتگردی کے خلاف لائحہ عمل مرتب کیا جائے‘ کوئٹہ میں دہشتگردی کی کارروائی جمہوریت‘ عوام‘ وفاق اور خطہ کے خلاف سازش ہے ٗ دہشتگردی کے خلاف ایک مشترکہ لائحہ عمل اور طریقہ کار وضع کرنا چاہیے‘ قومی اسمبلی کا وفد کوئٹہ جاکر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے ٗاراکین قومی اسمبلی , صرف ’’را‘‘ پرالزام لگانے سے کام نہیں چلے گا ٗمحمود خان اچکزئی , ہمارا دشمن ہمارے خلاف واضح کارروائیوں میں ملوث ہے تو ہمیں بھی نام لینا چاہیے ٗاکرم خان درانی