سانحہ کوئٹہ میں پاکستان مخالف قوتیں ملوث ہیں، جاوید لطیف

دہشت گردی کے خلاف سب کو متحد ہو کر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے ٗمیڈیا سے گفتگو

منگل 9 اگست 2016 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی جاوید لطیف نے کہا ہے کہ سانحہ کوئٹہ میں پاکستان مخالف قوتیں ملوث ہیں، دشمن نہیں چاہتا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ تکمیل کو پہنچے۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں ،آپس کے اختلافات کے باعث پاکستان کمزور ہوتا ہے ، دہشت گردی کے خلاف سب کو متحد ہو کر جنگ لڑنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ زندہ قومیں ڈٹ کر دہشت گردی کا مقابلہ کرتی ہیں ہم بھی کریں گے قوم دہشت گردوں سے خوفزدہ نہ ہو کیونکہ بھاگتے ہوئے دہشت گرد آخری سانسیں لے رہے ہیں اور جلد دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :