ہمیں متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے ٗ وقت سیکورٹی اداروں کے بارے منفی بیانات دینے کا نہیں ٗ مشاہد اﷲ خان

منگل 9 اگست 2016 17:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر مشاہد اﷲ نے کہا ہے کہ ہمیں متحد ہو کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے، یہ وقت سیکورٹی اداروں کے بارے منفی بیانات دینے کا نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی سینئر پارلیمنٹیرین ہیں ایجنسیوں کی غفلت کے بارے اسمبلی میں ان کے بیان بارے مجھے علم نہیں ٗ اس وقت قوم اور حکومت سمیت تمام سیاسی اکابرین کے متحد ہو کر دہشت گردوں کے خلاف صف آراء ہونے کا وقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اختلاف رائے جمہوری حق ہے مگر اس وقت ہمیں اختلافات ایک طرف رکھ کر دہشت گردوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ اگر ہم ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھائیں گے تو دہشت گردوں کے مقاصد کو تقویت ملے گی یہ وقت آپس کے اختلافات ختم کرنے اور قوم کو متحد کرنے کا ہے۔

متعلقہ عنوان :