کراچی ،ڈی جی کے ڈی اے کا لینڈ اور ریکوری ڈپارٹمنٹ کا دورہ ،افسران اور عملے کی غیر حاضری پر اظہار ناراضی

منگل 9 اگست 2016 17:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید ناصر عباس نے بدھ کی صبح کے ڈی اے سوک سینٹرمیں تیسری منزل پر لینڈ ڈپارٹمنٹ اور پانچویں اور چھٹی منزل پر ریکوری ڈپارٹمنٹ کا دورہ کیا،دورے کے دوران لینڈ ڈپارٹمنٹ اور ریکوری ڈپارٹمنٹ میں افسران اور دیگر عملہ کی کافی تعداد میں غیر حاضری پر سخت ناراضگی کا اظہار کیااور تنبیہ کی کہ دفتر میں وقت مقررہ پر حاضری کے معاملے میں کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاغیر حاضر ملازمین کے خلاف فوری طور پر وارننگ لیٹر جاری کئے جائیں اور ایسے عملے کے خلاف جو عادتاً دیر سے دفتر آتے ہیں ان کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے ۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر ریکوری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن لینڈ کو ہدایت کی کہ دونوں محکموں میں افسران اور ملازمین کے ٹرانسفر پوسٹنگ کی لسٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پرانہوں نے دونوں محکموں میں صفائی ستھرائی بہتر بنانے کے بھی احکامات جاری کئے ۔

متعلقہ عنوان :