پنجاب بھر میں548ٹریفک حادثات میں5 افراد جاں بحق،640زخمی

منگل 9 اگست 2016 17:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔9 اگست ۔2016ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ روز548ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں435شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ200افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان ٹریفک حادثات کے دوران05افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی میتیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 256 ڈرائیور9 کم عمرڈرائیور،277مسافراور107پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ105ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت111متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد64حادثات میں79متاثرین کے ساتھ دوسرے اورگجرانوالہ42 حادثات میں41متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل640متاثرین میں509مرد اور131خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں85افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور409فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ146زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے ۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں442موٹر سائیکلز،85آٹو رکشے، 55 موٹر کاریں،40مسافربسیں،19ٹرک اور59دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :