آسٹریلیا اے نے جنوبی افریقہ اے کو دوسرے غیرسرکاری ٹیسٹ میں 10 وکٹوں سے ہرا کر سیریز 2-0 سے جیت لی

منگل 9 اگست 2016 17:29

آسٹریلیا اے نے جنوبی افریقہ اے کو دوسرے غیرسرکاری ٹیسٹ میں 10 وکٹوں ..

سڈنی ۔ 9 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست ۔2016ء) آسٹریلیا اے ٹیم نے جنوبی افریقہ اے کو دوسرے غیرسرکاری ٹیسٹ میچ میں با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔ فاتح ٹیم نے 83 رنز کا ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پورا کیا، کورٹس پیٹرسن 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

(جاری ہے)

ٹاؤنز ویلی میں کھیلے گئے چار روزہ میچ کے چوتھے اور آخری روز جنوبی افریقن اے ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 180 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس نے آسٹریلیا اے کو فتح کیلئے مجموعی طور پر 83 رنز کا ہدف دیا، ڈین ویلاس 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، مچل سویپ سن نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جواب میں آسٹریلین اے ٹیم نے مطلوبہ ہدف بغیر کسی وکٹ کے نقصان حاصل کیا، کورٹس پیٹرسن 50 اور کیمرون بین کرافٹ 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔