انگلینڈ ، آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے میچز کیلئے پاکستان کی 15رکنی ون ڈے ٹیم کا اعلان

منگل 9 اگست 2016 17:33

انگلینڈ ، آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے میچز کیلئے پاکستان کی 15رکنی ون ڈے ٹیم ..

لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9اگست۔2016ء )انگلینڈ اور آئرلینڈ کیخلاف ون ڈے میچز کے لیے پاکستان کی 15رکنی ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اظہر علی قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں علی حسن، وہاب ریاض، محمد عامر، محمد نواز، عماد وسیم، یاسر شاہ،شرجیل خان،سمیع اسلم،سرفرازاحمد، محمد رضوان،محمدحفیظ،شعیب ملک،بابراعظم اور عمر گل شامل ہیں ۔ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کا آغاز 24 اگست سے ہوگا جبکہ گرین شرٹس اس سے پہلے آئرلینڈکے خلاف 18اور 20اگست کوون ڈے میچزکھیلے گی۔