لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی

چیف جسٹس مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ سمیت عدالت عالیہ کے دیگر ججز‘افسران و ملازمین کی شرکت

منگل 9 اگست 2016 17:38

لاہور۔9 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔9 اگست ۔2016ء ) لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ کوئٹہ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کوئٹہ میں شہید ہونے والے وکلاء ‘صحافیوں اور شہریوں کی غائبانہ نمازے جناز ہ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے ججز مسٹر جسٹس انوار الحق ، مسٹر جسٹس مامون رشید شیخ ، مسٹر جسٹس مظہراقبال سدھو، مسٹر جسٹس امیر بھٹی، مسٹر جسٹس عبدالسمیع خاں،مسٹر جسٹس شاہدبلال حسن، اوررجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سمیت ہائیکورٹ کے افسران و ملازمین نے شرکت کی، ججز نے وکلاء کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیااور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی ۔